ڈسکہ: وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی ،موٹر پمپ سے محروم

ڈسکہ: وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی ،موٹر پمپ سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر )سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی ،موٹر پمپ و سامان کریانہ سے محروم تفصیلات کے مطابق محلہ رحم کالونی کا رہائشی محمد اشرف اپنی موٹر سائیکل نمبریSTM/5876پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ موضع لوڑگکی کے قریب پہنچا تو راستہ میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل ،نقدی ،موبائل فون چھین کر لے گئے ،دوسرے واقعہ میں موضع شمسہ کا رہائشی محمد نواز اعوان اپنی موٹر سائیکل STS/5633پر سوار گاؤں آرہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل اور8ہزار روپے نقدی چھین لی تیسرے واقعہ میں گلہ تیلیانوالہ کا رہائشی سلمان بٹ اپنی کریانہ کی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی60ہزار رو پے اور سامان کریانہ چرا کر لے گئے۔

مزید :

علاقائی -