سمبڑیال:خواتین کو دھمکیاں دینے پرملزمان کے خلاف تھانہ میں درخواست

سمبڑیال:خواتین کو دھمکیاں دینے پرملزمان کے خلاف تھانہ میں درخواست

  



سمبڑیال (نمائندہ پاکستان )گلی سے گزرتی خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سمیت گالی گلوچ اور گھر میں پھینکنے پر کاروائی کیلئے ملزمان کے خلاف تھانہ میں درخواست ۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع ورسالکے کے رہائشی محمد اکبر ولد رحمت علی خاں کی گلی سے گزرتی بہو اور بیٹی کو زبردستی گلی میں روک کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے ،گالی گلوچ کرنے اور گھر میں جوتے پھینکنے پر ملزمان فہیم ،معین اور صہیب سمیت 2خواتین کے خلاف ماڈل تھانہ سمبڑیال میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے ۔

وجہ عناد فریقین کا راستہ والی گلی پر تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...