کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ، ٹریفک کے خصوصی ا نتظامات کئے گئے

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ، ٹریفک کے خصوصی ا نتظامات کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (و قائع نگا ر خصو صی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے موقع پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کئے گئے۔اس موقع پر 2ایس پیزکی نگرانی میں ،4ڈی ایس پیز،2لیڈی ٹریفک انسپکٹرز سمیت27ٹریفک انسپکٹرز ،60پٹرولنگ آفیسرز،77لیڈی ٹریفک وارڈنز اور458ٹریفک وارڈنزٹریفک کو رواں دواں رکھے رہے۔طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کینٹ کا وزٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کےئے گئے تھے۔سی ٹی او نے کہا کہ اس موقع پر ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک کو رواں دواں رکھتے ہوئے پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا تھا جس کیلئے ٹریفک وارڈن اور افسران شاباش کے مستحق ہیں۔

مزید :

علاقائی -