پھول نگر:پلاٹ دلوانے کے بہانے نوجوان نے شاعر کے6لاکھ ہتھیا لئے

پھول نگر:پلاٹ دلوانے کے بہانے نوجوان نے شاعر کے6لاکھ ہتھیا لئے

  



پھول نگر(نمائندہ خصوصی)ایل ڈی اے کا ملازم ظاہر کرکے نوجوان نے پلاٹ دلوانے کے بہانے پنجابی کے معروف شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف حمید نظامی سے 6لاکھ روپے ہتھیا لئے۔بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پھو ل نگر سے تعلق رکھنے والے شاعر حمید نظامی نے ایل ڈی اے سے پلاٹ خریدا جس کی فائل تو موجود تھی تاہم جگہ کی نشاندہی نہیں ہو رہی تھی ۔شہر میں مسجد کا چندہ اکٹھا کرنے والے نوجوان مبارک علی نے انھیں ورغلایا کہ اُس کا بھائی ایل ڈی اے میں ملازم ہے اور وہ یہ کام کرا دے گا ۔اس پر مبارک کے بھائی محلہ احمد نگر پتوکی کے رہائشی ریاض انجم نے اُن سے رابطہ کیا اور فائل کلئیر اور پلاٹ کی نشادہی کیلئے 6لاکھ روپے امانت کے طور پر لے لئے۔تاہم بعد میں وہ رفو چکر ہو گیا۔پڑتال پر معلوم ہوا کہ ریاض کا ایل ڈی اے سے کوئی تعلق نہیں ۔پولیس تھانہ سٹی نے حمید نظامی کے بیٹے سعید نظامی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی