مغلپو رہ ،35سالہ شخص پر اسر ار طو ر پرہلا ک ہو گیا

مغلپو رہ ،35سالہ شخص پر اسر ار طو ر پرہلا ک ہو گیا

  



لا ہور (کرا ئم سیل ) مغلپو رہ کے علاقے میں35سالہ شخص پر اسر ار طو ر پرہلا ک ہو گیا ، پولیس نے نشئی قرار دیکرلاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مغل پو رہ ریلو ے کیر ج شا پ کے قر یب راہگیروں نے ایک نامعلوم شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر فوری ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت نشہ کی زیا دتی کے باعث ہوئی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع کر وا دی اور ورثا ء کی تلا ش شر وع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...