ننکانہ:ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 3 افراد شدید زخمی

ننکانہ:ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 3 افراد شدید زخمی

  



ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک کمسن بچی اور خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں شہیدی کوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار 50سالہ پروین بی بی نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع کوٹ میر پور سٹاپ کے قریب ایک مسافر بس کی چھت پر سوار 16سالہ دانش چلتی بس سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا علاوہ ازیں نواحی گاؤں رتوآنہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 6سالہ علیشہ شدید زخمی ہوگئی تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...