کامونکے:3ڈاکوؤں نے راہگیروں سے موٹر سائیکلیں ، نقدی چھین لئے

کامونکے:3ڈاکوؤں نے راہگیروں سے موٹر سائیکلیں ، نقدی چھین لئے

  



کامونکے (نمائندہ پاکستان )تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر راہگیروں سے موٹر سائیکلیں اور ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات نواحی موضع راجہ کے نزدیک تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کرقیام پور کے وقاص احمد سے گیارہ سو روپے نقدی اورموٹر سائیکل ،محمد ارشد سے بتیس سو روپے ، اورنگزیب سے بارہ سو روپے اور خادم حسین سے چودہ ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھیننے کے بعد رسیوں میں جکڑ کر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے صدر پولیس نے وقاص احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...