منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،دو ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،دو ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی شہر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پرمسلم ٹا ؤن پولیس نے فلاور مارکیٹ نزد بھیکے وال موڑ پر ناکہ بندی کر کے 100 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن عبداللہ جان نے ایس ایچ اومسلم ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر حمید ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس ایچ اومسلم ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر حمید نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے مسلم ٹاؤن کے علاقہ فلاور مارکیٹ میں ناکہ بندی کرکے کار سوار نعیم اللہ اور ہمت علی شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے00 1کلوسے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر پولیس کی خصوصی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -