ملت پارک، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3بچوں کے باپ کو قتل کر دیا
لاہور (کرائم سیل ) ملت پارک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے تین بچوں کے باپ سبزی فروش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مر دہ خانے میں بھجوا کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملت پارک کے علاقہ بسطامی روڈ کا رہائشی محمد طاہر عرف عامرسبزی فروش تھا،وہ اپنے گھر سے دکان کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا جیسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ورثامقتول کی کسی کے ساتھ دشمنی اور تنازع کے بارے بھی کچھ بتا نہیں رہے ہیں اور نہ ہی اندراج مقد مہ کیلئے کوئی درخواست موصول ہوئی ہے، لاش کو مر دہ خانے میں بھجوا دیا گیا ہے جبکہ مقد مہ درخواست آنے پر ہی درج کیا جائے گا جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔