ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی پر ایک اے ایس آئی اور دو اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا

ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی پر ایک اے ایس آئی اور دو اہلکاروں کو برطرف کردیا ...

  



لاہور(کرائم سیل) ایس پی ہیڈکوارٹرز عمر سعید ملک نے غفلت و لاپرواہی برتنے پر ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دواہلکاروں کو نوکری سے برخواست کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم امان اللہ فارن ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا۔ 18مارچ 2015کو پولیس اہلکاروں نے ملزم امان اللہ کو دیگر اسیران کے ہمراہ کینٹ کچہری میں پیش کرنا تھا جہاں سے ملزم پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر ایس پی ہیڈکوارٹرز نے جوڈیشل ونگ کے تینوں اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے رکھا تھا۔ انکوائری میں غفلت و سستی ثابت ہونے پر جوڈیشل گارڈکے انچارج ASIمحمد منشا،کانسٹیبلان عتیق الرحمان اور نوید کونوکری سے برخواست کرنے کاحکم دیاہے۔انہوں نے ڈی ایس پی جوڈیشل ونگ کو سختی سے ہدایت کی ہے وہ اہلکاروں و افسران کو جو ملزمان کو مختلف عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ بریف کرکے بھجوائیں اور ان کے زیر استعمال اسلحہ و ایمونیشن درست حالت میں ہونا چاہیے ۔ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہمیت و غیر معمولی نوعیت کی ڈیوٹی ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت و لاپروائی کسی بڑی مشکل کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔غیرذمہ دار، نااہل اہلکاروں کوایسی حساس نوعیت کی ڈیوٹی پرمامور نہ کیا جائے،ایسے نااہل اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...