غنڈہ عناصر کا قیمتی جائیداد پر قبضہ، پولیس اہلکاروں پر ملزمان سے ملی بھگت کا الزام

غنڈہ عناصر کا قیمتی جائیداد پر قبضہ، پولیس اہلکاروں پر ملزمان سے ملی بھگت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) منڈی بہاؤالدین پولیس کی ستائی خاتون اپنے بھائی کے ساتھ فریاد لیکر دفتر "پاکستان" پہنچ گئی۔علاقہ کے غنڈہ عناصر نے جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے، کئی دفعہ تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود پولیس اہلکار ملزمان سے مبینہ ملی بھگت کر کے کارروائی نہیں کر رہے ،متاثرہ خاتون کا الزام ۔ سلوکی گاؤں گجرانوالہ روڈ کی رہائشی رضیہ بی بی اور اس کے بھائی الطاف نے دفتر "پاکستان" میںآ کر یہ موقف اختیار کیا کہ منڈی بہاؤالدین کے علاقہ صرافہ مارکیٹ کچہری روڈ پر ان کی 7مرلہ زمین ہے جس کو ان کے پھوپھی کے بیٹوں اعظم ،آصف اور رشتہ دار تاج دین نے دھوکہ دہی سے ہتھیا کر سلیم نامی شخص کو بیچ دیا ہے جس نے اس زمین پر عمارت بنا لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زمین 2کروڑ سے زائد مالیت کی ہے ۔اس معاملے میں ہم نے تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین میں درخواست بھی دی لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور وہ مقدمہ درج کرنے کی بجائے ہمیں لیت و لعل سے کام لیکر ٹرخا دیتے ہیں ،پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔ اس حوالے سے متعلقہ تھانہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی درخواست ان کے پاس نہیں آئی ،اگر آتی تو کارروائی کی جاتی۔

مزید :

علاقائی -