شادی تقریب میں مووی بنانے کے معاملے پر تصادم ‘16افراد پر مقدمہ درج

شادی تقریب میں مووی بنانے کے معاملے پر تصادم ‘16افراد پر مقدمہ درج

  



چونیاں(نامہ نگار)برات میں مووی بنانے پر پٹھانوں کے دو گروپوں میں تصادم سے تین پٹھان داؤد خاں ،شیر خاں،باچاخاں فائرنگ اور لاٹھیوں سے زخمی ہوگئے ملزمان انور خاں شیر گل خاں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگے ۔واقعات کے مطابق پل نہر میر کوٹ پر حویلی لکھا سے بارات آئی تو مووی بنانے پر جھگڑاہو گیا جس پر آتشیں اسلحہ اور لاٹھیوں کا آزادنہ استعمال ہوا بارات والا گھر میدان جنگ بنا رہا باراتیوں انور خاں،شیر گل خاں و دیگر 16نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ پولیس سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی


loading...