صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  



لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہر ی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن آر بلاک کے رہائشی علی رضا کے گھر سے تین لیڈی ڈاکوؤں نے اپنے دوساتھیوں سے مل کر اڑھائی لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ رنگ محل شاہ عالمی میں واقع مدثر کی دکان سے چور 12 لاکھ ،چوہنگ سلطان ٹاؤن میں شہلا گل کے گھر سے پانچ لاکھ اور سبزہ زار ایم بلاک میں شاہد کے گھر سے پانچ لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ڈاکوؤں نے جوہرٹاؤن ایف بلاک میں شفیق اور اسکی فیملی سے دولاکھ،فیکٹری ایریا میں سہیل سے 80ہزار اور مو ٹرسائیکل،شفیق آباد میں نصرت سے 50ہزار،مسلم ٹاؤن میں نعیم سے 66ہزار،باغبانپورہ میں غفور سے 50ہزار،سبزہ زار میں افضل سے 40ہزار،شمالی چھاؤنی میں حسن سے 35ہزار،کوٹ لکھپت میں سائیں سے 35ہزار،گلشن راوی میں نوید سے 39ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں پرانی انارکلی سے عمران مغل پو رہ سے شہزاد،مزنگ سے صفدر،لٹن روڈ سے ہارون،ملت پارک سے وقاص،سمن آباد سے خرم اقبال ٹاؤن سے سہیل،ہربنس پو رہ سے ثاقب،گرین ٹاؤن سے منظر،جوہرٹاؤن سے کلیم اور ٹاؤن شپ سے طارق کی مو ٹرسائیکلیں اور نواب ٹاؤن سے دانیال،لیاقت آباد سے نا صر،نشتر کالونی سے لیاقت اور گلبرگ سے منظور کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی