ہارون آباد: کار نہر میں گرنے سے 2افراد جاں بحق، 3زخمی

ہارون آباد: کار نہر میں گرنے سے 2افراد جاں بحق، 3زخمی

  



ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد سے رحیم یار خان جانے والے افراد کی کار نہر میں گرنے سے سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی سمیت دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔میتیں ہارون آباد پہنچنے پر علاقہ میں سوگ کی سی کیفیت طاری ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے ہارون آباد کے رہائشی پانچ افراد کارپرسوار وہوکر رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوئے تو راستہ میں تھانہ ہیڈ راجکاں کے قریب نہر میں گر گئی حادثہ میں کار چلانے والا محمد ارشد کاکا سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھا منظور احمد جاں بحق ہوگئے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے سجاد کلو ،محمد راشد اور محمد زاہد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کے متوفیوں محمد ارشد کاکا اور منظور احمد کی میتیں ہارون آباد پہنچیں تو علاقہ میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی ،بعد ازاں دونوں متوفیوں کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متوفیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی