امریکی صدر باراک اوباما کی دادی کی بیٹے اور پوتے کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری ، نوافل ادا کئے

امریکی صدر باراک اوباما کی دادی کی بیٹے اور پوتے کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (آئی این پی) امریکی صدر باراک اوبامہ کی دادی سارہ عمر نے اپنے بیٹے اور پوتے کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے‘ ان کا یہ پہلا عمرہ ہے ‘ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے اور صدر باراک اوبامہ کے چچا سعید اوبامہ اور پوتا موسیٰ اوبامہ نے بھی عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولؐ کی زیارت کی۔ عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران انہوں نے غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا بھی تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا۔ سارہ عمر نے کہا کہ اسلام کی جدید انداز سے تشہیر وقت کی ضرورت ہے اور پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں ہونے والی نمائش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور سعودی حکومت کو چاہئے کہ اس طرح کی نمائشیں دیگر ممالک میں بھی منعقد کرائی جائیں۔ سارہ عمر نے یہ بھی کہا کہ یہ نمائش دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اسلام انتہا پسندی کی اجازت نہیں دیتا اور تشدد سے منع کرتا ہے اور یہ نمائش اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات کی عکاسی کرتی ہے۔ سارہ عمر کو مکہ میں حرمین شریفین کے منصوبوں کی توسیع کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی وہ 26اپریل تک مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں اور پانچوں وقت کی نماز مسجد نبویؐ میں ادا کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ صدر اوبامہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد مسلمان تھے جن کا تعلق افریقی ملک کینیا سے ہے روضہ رسولؐ پر حاضری

مزید :

علاقائی -