ملالہ یوسف زئی کی سبین محمو د کے قتل کی مذمت

ملالہ یوسف زئی کی سبین محمو د کے قتل کی مذمت

  



برمنگھم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انسانی حقوق کی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل پر ملالہ یوسف زئی نے اظہار مذمت کیا ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سبین محمود انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بہادر خاتون تھیں اور ان کے قتل سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبین محمود کی والدہ زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جس کی جلد صحتیابی کے لیے وہ دعا گو ہیں ۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانی حقوق کے لیے آواز بلدن کرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ قتل کی مذمت

مزید : علاقائی


loading...