نیپال زلزلہ ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کے لیے طیارے تیار ہیں : ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

نیپال زلزلہ ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کے لیے طیارے تیار ہیں : ...

  



 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے متاثرین کی امداد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس حوالے سے ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر اعظم نواز شریف حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ۔ ترجمان وزیر اعظم کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے نیپالی ہم منصب کو فون کیا ہے اور ان سے شدید زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 4 طیارے امدادی سامان نیپال لے جانے کے لیے تیار ہیں اور کھٹمنڈو ایئرپورٹ سے کلیئرنس ملتے ہی امدادی سامان روانہ کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے نیپال میں شدید زلزلہ کے باعث 1500سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ نیپال زلزلہ

مزید : علاقائی