خصوصی عدالت ،بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 46سال قید

خصوصی عدالت ،بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 46سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 46سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ شریک 2ملزمان کو شک کی بناء پربری کردیا ہے ،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شیرا کورٹ پولیس نے ملزم عظیم بیگ اور اس کے ساتھی سلطان بٹ کے خلاف اپنی بیوی نورین اور بیٹی اسماء کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں چالان پیش کیا،عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی ۔گزشتہ روز عظیم بیگ پر جرم ثابت ہونے پر اسے 46سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ہے ۔ عظیم بیگ کا اپنی بیوی نورین کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے غصے میں آکر بیوی پرتیزاب انڈیلا دیا اسی دوران اس کی بیٹی اسماء ماں کو بچانے کیلئے آگے بڑھی تو اس پر بھی تیزاب پھینک دیا،جس سے دونوں بری طرح جھلس گئی تھیں۔ 46سال قید

مزید :

علاقائی -