نیپال میں تمام پاکستانی محفوظ اور خیریت سے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

نیپال میں تمام پاکستانی محفوظ اور خیریت سے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

  



 اسلام آباد(اے این این) نیپال میں زلزلے سے تمام پاکستانی محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیپال کے قیامت خیز زلزلے میں تمام پاکستانی محفوظ رہے ہیں۔نیپال میں کسی پاکستانی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی،تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیپال میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔نیپال میں پاکستانی سفارتی اہلکار بھی زلزلے سے محفوظ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

مزید : علاقائی


loading...