تحریک انصاف کے پارٹی میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم وجہیہ الدین ٹربیونل تحلیل

تحریک انصاف کے پارٹی میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم وجہیہ الدین ٹربیونل ...

  



 لاہور(آئی این پی) تحریک انصافکے چےئر مین عمران خان نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے متعلق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سر براہی میں قائم ٹر یبونل تحلیل کر دیا جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹر یبونل پارٹی کے اہم امور میں رکاوٹ بن رہا ہے اس لیے اسکو تحلیل کر دیا ہے اور ویسے بھی17اکتوبر 2014کو پارٹی انتخابات میں دھاندلی کا فیصلے سنانے کے بعد ٹر یبونل کا کام ختم ہو چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹر یبونل نے تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو بھی طلب کیا مگر ٹر یبونل کے طلب کیے جانے کے باوجود وہ19اپر یل کو پیش نہیں ہوئے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر تر ین کو بھی ٹر یبونل کے بارے میں بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے جس پر جہا نگیر تر ین نے ٹر یبونل کو جواب تو دیا ہے مگر جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے رویے سے سخت ناراض ہوئے جسکے بعد جہا نگیر تر ین نے عمران خان کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اب عمران خان نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے متعلق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سر براہی میں قائم ٹر یبونل تحلیل کر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ ٹربیونل تحلیل

مزید : علاقائی


loading...