پاکستان کی طرح حرمین شریقین کا تحفظ ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ،جماعۃالدعوۃ

پاکستان کی طرح حرمین شریقین کا تحفظ ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ،جماعۃالدعوۃ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی )جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان عرب اتحاد کو پوری امت مسلمہ کے اتحاد میں بدلنے کیلئے کردار ادا کرے۔ پا کستان کی طرح سرزمین حرمین شریفین کا تحفظ بھی اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں بلکہ ہمارے ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کے مسئلہ پر ہمیں ہر قسم کے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ۔اپنے مشترکہ بیان میں جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پاسبان حرمین شریفین کے کنوینر مولانا امیر حمزہ، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا ابوالہاشم اور حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ یمن میں بغاوت صرف وہاں کا علاقائی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر خطہ کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات صاف طور پر واضح ہے کہ وہاں طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت بغاوت کھڑی کی گئی اور باغیوں کا قبضہ کروایا گیا۔یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ سعودی عرب کا مسئلہ عام ملکوں جیسا نہیں ہے۔ وہاں بیت اللہ اور مسجد نبوی ؐ ہونے کی وجہ سے یہ سب مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے اس لئے سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانابہت ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے سب ملکوں کو اپنے علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر حرمین کے دفاع کے لئے آواز بلند کریں۔ جماعۃ الدعوۃ تحفظ حرمین شریفین کے لئے پاکستان بھر میں رائے عامہ ہموار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک صحیح مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک حرمین شریفین ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز نہ ہو۔میدانوں میں مار کھانے کے بعد جس طرح پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کو پروان چڑھایا گیا اسی طرح سعودی عرب بھی اللہ کے دشمنوں کو بہت کھٹکتا ہے۔ جماعۃالدعوۃ

مزید :

علاقائی -