خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،9 دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،9 دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی

  



 لنڈی کوتل/راولپنڈی(اے این این) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے9دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی،چار ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔جس کے نتیجے میں 9دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے راجگال ،تختہ کئی اور ننگروسہ پر جٹ طیاروں کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں چار ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں فضائی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے9دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ دہشتگرد ہلاک

مزید : علاقائی


loading...