چیئرمین نادرا کی عدالت طلبی
لاہور(نامہ نگار)سول جج نے شناختی کارڈ پر شہری کی عمر 5سال زیادہ لکھنے کے خلاف دائر دعوے میں چیئرمین اور ڈائریکٹر نادرا سرور روڈ کو 27اپریل کوجواب طلب کرلیاہے۔
کھیکی کے رہائشی امان اللہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے سول جج کی عدالت میں چیئرمین اور ڈائریکٹرنادرا سرور روڈ کے خلاف دعوے دائر کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نادرا نے شناختی کارڈ پر اصل عمر سے 5سال زیادہ لکھ دی تاہم جب ٹھیک کرنے کا کہا گیا تو سائل کو عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیاگیا، امان اللہ کا کہنا تھا کہ نادرا کی غلطی کی وجہ سے وہ سرکاری ملازمت سے محروم ہو گیا ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ نادرا کو شناختی کارڈ کو ٹھیک کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے چیئرمین اور ڈائریکٹر کو آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے ۔