نیپال میں صرف ’نام ‘باقی رہ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 19,00تک پہنچ گئی ، امریکہ کامالی امداد کا اعلان

نیپال میں صرف ’نام ‘باقی رہ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 19,00تک پہنچ گئی ، امریکہ ...
نیپال میں صرف ’نام ‘باقی رہ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 19,00تک پہنچ گئی ، امریکہ کامالی امداد کا اعلان

  



کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں آنیوالے زلزلے کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1900تک پہنچ گئی ہے اور پاک فوج کے دوسی ون تھری طیارے نیپال روانہ ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف امریکہ نے بھی نیپال کے زلزلہ متاثرین کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

نیپال میں آنیوالے تاریخ کے شدید ترین7.9شدت کے زلزلے کے نتیجے میں چارممالک متاثرہوئے ہیں تاہم سب سے زیادہ تباہی نیپال میں ہوئی جہاں صرف نام باقی رہ گئے ہیں اور حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 1900تک جاپہنچی ہے ۔

بھارت میں 51افرادجاں بحق اور 237زخمی ، تبت میں 17 اور بنگلہ دیش میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو چینی شہری بھی نیپال چین سرحد پر اس قدرتی آفت کا شکار ہوگئے۔نیپالی حکام کے مطابق زلزلے میں اب تک 5,000سے زائد زخمیوں کو ریسکیو کرلیاگیاہے جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے تاہم یہاں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج زندہ باد، امدادی ٹیمیں نیپال روانہ ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

زلزلے کے نتیجے میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ میں بھی برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے17 کوہ پیماﺅں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، تیس زخمی ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ زلزلے کے نتیجے میں آسٹریلیا کے 46اور جمہوریہ چیک کے 10افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں جبکہ اب تک سولہ آفٹر شاکس نے بھی لوگوں میں دہشت کو بڑھا دیا۔زلزلے سے سب سے زیادہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو متاثر ہوا جہاں بیشتر عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔زلزلے کے فوری بعد نیپال میں تمام پروازیں منسوخ کرکے ائرپورٹس بند کر دیئے گئے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو کے قریب واقع مشرقی علاقے پوکھارا میں تھا، جس کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

وزیراعظم نواز شریف نے نیپال میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رکھنے کی ہدایت کردی۔پاکستان نے نیپال اور ہندوستان میں زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کی پیشکش کی ہے۔دفتر خارجہ نے اپنے سفارخانے کو دونوں ملکوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی (این ڈی ایم اے) مختصر نوٹس پر فوری امداد کے لیے تیار ہے جبکہ امریکہ نے بھی نیپال میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے 10لاکھ ڈالر امدا د کااعلان کردیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...