حساس اداروں کی کارروائی ، ڈکیتی کے دوران تاوان کیلئے اغواءہونیوالا بچہ بازیاب

حساس اداروں کی کارروائی ، ڈکیتی کے دوران تاوان کیلئے اغواءہونیوالا بچہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواءکیاجانیوالا بچہ بازیاب کرالیاہے تاہم کسی گرفتاری یا مقابلے کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اور ہائی پروفائل کرائم یونٹ نے چھاپہ مارکارروائی کی جس دوران ایک ماہ قبل ترنول میں ڈکیتی کے دوران تاوان کے لیے اغواءہونیوالے بچے شہریار کوبازیاب کرلیا۔ سی آئی اے کے مطابق اغواءکاروں کے گرد گھیراتنگ کرلیاگیاہے اور جلد ہی گرفتار کرلیں گے جن میں سے دو کاتعلق کے پی کے اور دوکاتعلق پنجاب سے ہے ۔ بتایاگیاہے کہ اغواءکار گرفتاری کے ڈر سے بچے کو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ بچے کی شناخت چھپانے کے لیے سرکے بال صاف کردیئے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -