پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والی محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، امام کعبہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ وہ دورہ¿ پاکستان میں پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والی محبت کبھی نہیں بھلا پائےں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ امام کعبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ شہباز شریف نے خود باہر آ کر امام کعبہ کا پرتپاک استقبال کیا۔امام کعبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی طرف سے بھرپوراستقبال اور بے مثال عزت و تکریم ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں، پہلی دفعہ پاکستان آنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں،پاکستانی جسد واحد کی طرح ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی امام کعبہ کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کیے ہوئے ہے۔پاکستانی عوام ہمیشہ امام کعبہ کے دیدار کے لیے ہر وقت ترستے ہیں۔وزیراعلیٰ نے سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے روحانی رشتہ ہے ۔دونوں برادر ممالک کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔امن ہو یا جنگ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہا اور ہر برے وقت میں ہماری بھرپور مدد کی۔