چاکرخان روڈ پر دھماکہ ، دو افرادجاں بحق
سبی(مانیٹرنگ ڈیسک)چاکرخان روڈ پر بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور کم ازکم 13افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد ریڑھی کے نیچے فٹ پاتھ پر نصب کیاگیاتھاجسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اڑادیاگیا۔
سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں ۔