چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ سسٹم ناکارہ ہونے کا اعتراف کر لیا، بنگلہ دیش سے بری طرح ہارے ہیں,شہریار خان

چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ سسٹم ناکارہ ہونے کا اعتراف کر لیا، بنگلہ دیش سے بری ...
چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ سسٹم ناکارہ ہونے کا اعتراف کر لیا، بنگلہ دیش سے بری طرح ہارے ہیں,شہریار خان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے موجودہ کرکٹ سسٹم ناکارہ قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود سسٹیم میں بہت خامیاں ہیں،بنگلہ دیش میں ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں، دورہ بنگلہ دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی، زمبابوے کو دورہ پاکستان میں وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سویٹ ہوم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے اسلام آباد سویٹ ہوم کے زیر اہتمام کرکٹ گراﺅنڈ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سویٹ ہوم کی مالی اور اخلاقی مدد جار ی رکھے گا سویٹ ہوم میں بچوں کو پناہ دینا خدمت خلق ہے۔ شہر ےار خان نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا۔ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

شہریار خان نے کہا کہ پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کوئی انجرڈ بھی ہوجائے تو اسکے متبادل میں بھی سینئرکھلاڑی ہوتے ہیں جس سے نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر موقع نہیں مل پاتا۔بنگلہ دیش نے نئے کھلاڑیوں کو بہت اچھی طرح موقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکولزکوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں نکالیں گے، یتیم بچوں کی بھی انڈر17میں سلیکشن ہو گی۔ زمبابوے کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...