قائمقام صدر مملکت رضا ربانی کا وزیراعلیٰ سندھ کو 3دن میں سبین محمود کے قاتل گرفتار کرنے کا حکم

قائمقام صدر مملکت رضا ربانی کا وزیراعلیٰ سندھ کو 3دن میں سبین محمود کے قاتل ...
قائمقام صدر مملکت رضا ربانی کا وزیراعلیٰ سندھ کو 3دن میں سبین محمود کے قاتل گرفتار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر مملکت رضا ربانی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو 3دن میںسماجی کارکن سبین محمود کے قاتل گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔قائم مقام صدرنے سبین محمود کے قتل کو آزادی¿ اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا قتل کراچی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سبین محمود کے قتل سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پورا نہیں ہو پائے گا، پاکستانی قوم سبین محمود کے سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ یاد رہے کہ سماجی تنظیم ”دی سیکنڈ فلور“ کی ڈائریکٹر سبین محمود کوجمعہ کے روزکراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -