سندھ حکومت کے پیپلز پارٹی کا لیاری جلسہ کامیاب کرانے کے لیے انوکھے ہتھکنڈے

سندھ حکومت کے پیپلز پارٹی کا لیاری جلسہ کامیاب کرانے کے لیے انوکھے ہتھکنڈے
سندھ حکومت کے پیپلز پارٹی کا لیاری جلسہ کامیاب کرانے کے لیے انوکھے ہتھکنڈے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت پیپلز پارٹی کا لیاری میں جلسہ کامیاب کرانے کے لیے انوکھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی۔ پیپلز پارٹی کا جلسہ لیاری کے ککری گراو¿نڈ میں ہے لیکن سندھ حکومت نے گارڈن چڑیا گھر کو بند رکھنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والوں کو بھی لیاری جلسے میں شرکت کے لیے لیجایا جائے۔ دوسری طرف چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکام کی طرف سے کوئی تحریری حکم نامہ نہیں بلکہ چڑیا گھر بند کرنے کے زبانی احکامات ملے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر بند ہونے سے اتوار کی چھٹی غارت ہو جائے گی۔

مزید : کراچی


loading...