نیپال زلزلہ ، گوگل کے ایگزیکٹو ڈان فریڈن برگ سمیت 17کوہ پیماﺅں کی لاشیں نکال لی گئیں

نیپال زلزلہ ، گوگل کے ایگزیکٹو ڈان فریڈن برگ سمیت 17کوہ پیماﺅں کی لاشیں نکال ...
نیپال زلزلہ ، گوگل کے ایگزیکٹو ڈان فریڈن برگ سمیت 17کوہ پیماﺅں کی لاشیں نکال لی گئیں

  



    کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ہفتہ کو آنے و الے ہولناک زلزلے سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماﺅں میں سے 17کی لاشیں برف سے نکال لی گئیں،مرنیوالوں میں امریکی سرچ انجن گوگل کے ایگزیکٹو ڈان فریڈن برگ بھی شامل ہیں، ان کی موت سر میں چوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

 ڈان فریڈن برگ گوگل ایکس کے پرائیویسی شعبہ کے سربراہ تھے ۔ زلزلے کے وقت ان کے ہمراہ گوگل کارپوریشن کے 3دیگر ملازمین بھی تھے جو محفوظ رہے ۔بیس کیمپ میں زخمی ہونے والے 61کوہ پیماﺅں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ نیپال ماﺅنٹیئرنگ ایسوسی ایشن کے صدر اینگ شیرنگ شرپا کے مطابق زخمی کوہ پیماﺅں کی ہسپتال منتقلی میں ابرآلود موسم کے باعث تاخیر ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ کوہ پیماﺅں کا بیس کیمپ زلزلے کے باعث ماﺅنٹ ایوریسٹ سے گرنے والے برفانی تودوں کی زد میں آگیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...