کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں محدود کامیابی، این اے 246میں شکست،وجوہات جاننے کے لیے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں محدود کامیابی، این اے 246میں شکست،وجوہات جاننے کے ...
کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں محدود کامیابی، این اے 246میں شکست،وجوہات جاننے کے لیے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

  



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس 29اپریل کو طلب کر لیا گیا، اجلاس بنی گالہ میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی کے حلقہ 246میں شکست کے اسباب جاننے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورکمیٹی کے اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے متعلق ضلعی صدور سے رپورٹ طلب کی جائے گی اور جہاں انتخابی نتائج بہتر نہیں آئے وہاں اس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد


loading...