پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین لڑاکا فورس بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا: ائیر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین لڑاکا فورس بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر ...
پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین لڑاکا فورس بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا: ائیر چیف مارشل سہیل امان

  



سرگودھا( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ فضائیہ کو درپیش چیلنجز بدل گئے ۔ خطرات سے نمٹنے کے لیے دانش کو بروئے کارلانا ہو گا۔ائیر چیف مارشل سہیل امان سرگودھا میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فورس بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ پاک فضائیہ کو لڑاکا فورس بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا مقصد پاک فضائیہ کی سینئر قیادت کے تجربات سے استفادہ حاسل کرنا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں