نیپال میں آ فٹرشاکس کا سلسلہ جاری ، شدت7۔2 ریکارڈ کی گئی

نیپال میں آ فٹرشاکس کا سلسلہ جاری ، شدت7۔2 ریکارڈ کی گئی
نیپال میں آ فٹرشاکس کا سلسلہ جاری ، شدت7۔2 ریکارڈ کی گئی

  



کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ہفتہ کے روز آنے والے زلزلہ کے بعد آ فٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ آفٹر شاکس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بھی کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اس زلزلہ کی شدت پاکستانی شہر پشاور میں6.7 ریکارڈ کی گئی ہے جس سے مقامی شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جانی ےا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...