ای او بی آئی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 46فیصد اضافہ

ای او بی آئی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 46فیصد اضافہ
ای او بی آئی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 46فیصد اضافہ

  



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 46فیصد اضافہ کر دیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پنشن میں اضافے کا اعلان کیا۔اس سے قبل پنشنرز کو 3600روپے پنشن دی جا رہی تھی، اضافے کے بعد انہیں 5250روپے ادا کیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق یکم اپریل کو ہو گا جبکہ پنشنرز اضافہ شدہ پنشن یکم مئی سے وصول کر سکیں گے۔ فیصلے سے ملک بھر کے 3لاکھ 37ہزار پنشنرز مستفید ہوں گے جن میں سے 52فیصد پنشنرز کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

مزید : قومی


loading...