پاک فوج کے2 سی30 1 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے

پاک فوج کے2 سی30 1 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے
پاک فوج کے2 سی30 1 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے2 سی30 1 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امدادی سامان میں 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔پاکستانی حکومت کی جانب سے امدادی سامان نیپال حکومت کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھجوایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا ہے کہ نیپال میں پھنسے پاکستانیوں کو خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کا  بندوبست کر دیا گیا ہے، امدادی سامان کے لیے بھجوا ئے جانے والے سی30 1 طیاروں میں دس سے پندرہ پاکستا نی واپس وطن لائے جا سکتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...