فیس بک چیٹنگ پر پابندی، طالب علم نے خود کشی کرلی

فیس بک چیٹنگ پر پابندی، طالب علم نے خود کشی کرلی
 فیس بک چیٹنگ پر پابندی، طالب علم نے خود کشی کرلی

  



    ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نو عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شدت پسندی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور اس کی تازہ مثال بھارت میں دیکھنے کو ملی۔نہم کے طالب علم نے فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد کے علاقے پارسا نگر کے رہائشی ودیاکانت شکلا نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو فیس بک استعمال کرنے سے منع کیا، جس پر لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست کولاراڈو میں 12سالہ بچی نے ”آئی فون“ واپس لینے پراپنی ماں کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی