گائے نے چارہ چھوڑ کر بھیڑیں کھانا شروع کردیں

گائے نے چارہ چھوڑ کر بھیڑیں کھانا شروع کردیں
 گائے نے چارہ چھوڑ کر بھیڑیں کھانا شروع کردیں

  



کینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں ایک گائے نے چارہ چھوڑ کر بھیڑوں کو کھانا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق گوشت خور گائے کینیا کے دیہی علاقے ناکورو کے ایک کسان چارلس مابولیو کے باڑے میں موجود ہے۔ چارلس کے مطابق اس کی گائے نے ایک بھیڑ کو زخمی کرنے کے بعد اسے کھانا شروع کردیا جبکہ اگلے ہی دن وہاں سے ایک اور بھیڑ غائب تھی۔

کسان کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے پر انہوں نے سوچا کہ گائے بھوکی ہے لیکن اس کی خوراک دگنی کرنے کے باوجود گائے نے بھیڑوں کا پیچھا جاری رکھا۔

ماہرین کے مطابق گائے غذائی قلت کے باعث گوشت کی طرف مائل ہوئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس