ناراض بلوچ سیاسی رہنماﺅں سے جلد مذاکرات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک

ناراض بلوچ سیاسی رہنماﺅں سے جلد مذاکرات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان ...
ناراض بلوچ سیاسی رہنماﺅں سے جلد مذاکرات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک

  



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ سیاسی رہنماﺅں کومنانے اورانہیں مرکزی سیاسی دھارے میں لانے کے لیے مصالحتی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔ جلد وفاقی حکومت کواس منصوبہ بندی کے متعلق آگاہ کیا جائے گا تاکہ بلوچ رہنماﺅں سے مذاکرات جلد شروع ہو سکیں۔ وہ اسلام آباد میں بلوچ رہنماءطاہر بزنجو کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں۔ ہمیں بات چیت کے ذریعے ہی اپنے ناراض بلوچ بھائیوں کو منانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ رہنماﺅں سے مذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد