مسافر بردار طیارے کی پہلی مرتبہ ریموٹ کنٹرول سے پرواز

مسافر بردار طیارے کی پہلی مرتبہ ریموٹ کنٹرول سے پرواز
 مسافر بردار طیارے کی پہلی مرتبہ ریموٹ کنٹرول سے پرواز

  



سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کے شمال مشرق میں واقع عورنکولڈیسویک ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے فضا سے ایئرپورٹ پراتارا اور اڑایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے شمال مشرق میں واقع عورنکولڈیسویک ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے فضا سے ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے اور اس کے بعد دوبارہ اڑایا گیا ہے۔ اس طیارے کو سنڈسوال علاقے کے ایئرکنٹرول ٹاور کی طرف سے اتارا گیا ہے۔

 کیمروں کی مدد سے طیارے کو اتارنے کی پوری کارروائی کی ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ سویڈن ایئرپورٹ انتظامیہ کی پریس ترجمان الیزابیتھ لنڈگرین نے کہا ہے کہ عالمی ہوابازاری کی تاریخ میں پہلی بار کسی طیارے کو ریموٹ کنٹرول سے اتارا گیا ہے اور عالمی ہوابازاری کے سیکٹر نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...