عمران خان کے پاس دھاندلی کے ناکافی شواہدہیں ، وجیہہ الدین کو عہدے سے ہٹانا گھناﺅناعمل ہے: جاوید ہاشمی

عمران خان کے پاس دھاندلی کے ناکافی شواہدہیں ، وجیہہ الدین کو عہدے سے ہٹانا ...
عمران خان کے پاس دھاندلی کے ناکافی شواہدہیں ، وجیہہ الدین کو عہدے سے ہٹانا گھناﺅناعمل ہے: جاوید ہاشمی

  



ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس دھاندلی کے ناکافی ثبوت ہیں ، عمران خان کا جسٹس وجیہہ الدین کو ہٹانا غلط فیصلہ تھا، نیوٹرل ایمپائر تلاش کرنیوالے عمران خان نے جسٹس وجیہہ الدین کو ہٹاکر گھناﺅناعمل کیا۔

اپنے ایک بیان میں جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ جسٹس وجیہہ الدین قوم کا سرمایہ ہیں جن کی ساری زندگی آئین و قانون کی بالادستی میں گزری ، پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس وجیہہ الدین نے بتادیاتھاکہ پارٹی الیکشن میں کیسے ناانصافیاں ہوئیں ، عمران خان بچگانہ باتیں چھوڑدیں ، جوڈیشل کمیشن اہم ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ عمران خان ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں