کالعدم تحریک طالبان کاسماجی کارکن سبین محمود کے قتل سے اظہار لاتعلقی

کالعدم تحریک طالبان کاسماجی کارکن سبین محمود کے قتل سے اظہار لاتعلقی
کالعدم تحریک طالبان کاسماجی کارکن سبین محمود کے قتل سے اظہار لاتعلقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سماجی کارکن سبین محمود کے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے قتل میں ملوث ہونے کی غیرمشروط طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سماجی کارکن کے قتل میں ملوث نہیں ہے۔اسی دوران محمد خراسانی نے آج کراچی میں قتل کیے جانے والے 2پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تاحال کسی دہشت گرد گروپ نے سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ سماجی کارکن کو جمعہ کے روز کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔