مری : جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، ایک گھربھی نذرآتش کر دیا گیا
مری(مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان نے مخالفین کا گھر بھی نذر آتش کر دیا۔ لواحقین نے جاں بحق شخص کی لاش بروری کے قریب شاہراہ کشمیر پر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ کشمیر بلاک ہو گئی ۔جس کے باعث راولپنڈی مری روڈ پربھی سینکڑوں گاڑیاں بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔