بے گھر خاتون کا وینزویلا کے صدر پر حملہ ، صدر کا وہ جوابی اقدام جس نے حملہ آور خاتون کو باغ باغ کردیا

بے گھر خاتون کا وینزویلا کے صدر پر حملہ ، صدر کا وہ جوابی اقدام جس نے حملہ آور ...
بے گھر خاتون کا وینزویلا کے صدر پر حملہ ، صدر کا وہ جوابی اقدام جس نے حملہ آور خاتون کو باغ باغ کردیا

  



کیراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) عمومی طورپر دیکھاگیاہے کہ کسی حملے سے بچنے کیلئے حکمران اپنی جان بچاتے پھرتے ہیں یا پھر سیکیورٹی حصار کی وجہ سے کوئی چڑیابھی اُن کے قریب نہیں پھٹک سکتی لیکن وینزویلا کی ایک خاتون نے صدر نکولس مدورو کے سر پر آم مار کر ایک فلیٹ کے اپنے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر بس چلاتے ہوئے اریگوا کی وسطی ریاست سے جا رہے تھے کہ میرلینی اولیوو نے صدر کو آم پھینک کر مارا جو ان کے سر پر لگا۔اس پھل کے ساتھ ’امداد کی اپیل‘ کا پیغام اور ایک ٹیلی فون نمبر بھی چسپاں تھا۔

وینزویلا کے صدر نے ایک براہ راست نشریے میں اس آم کی نمائش کی اور بتایا کہ فلیٹ دیے جانے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے،یہ وینزویلا کے عظیم ہاو¿سنگ مشن کا حصہ ہے۔

میرلینی اولیوو نامی خاتون بس کے جس قدر قریب جا سکتی تھیں گئیں اور پھر انھوں نے وہ پھل بس کی جانب پھینکا،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ صدر نے خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن یہ آم ان کے بائیں کان پر لگا، پھر انھوں نے وہ پھل اٹھایا اور اسے لوگوں کو دکھایا۔

میرلینی اولیوو نے کہا کہ اس میں ان کی ’بد نیتی نہیں تھی‘ وہ بس یہ چاہتی تھیں کہ موت سے پہلے ان کا اپنا گھر ہو۔

مزید : بین الاقوامی


loading...