شعبہ فنانس کے دستاویزات چوری کرنے پر مقدمہ درج، پی آئی اے کی عمارت سیل کر دی گئی، ملزمان کا ائیر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے؛صدر ائیر لیگ احمد بٹ

شعبہ فنانس کے دستاویزات چوری کرنے پر مقدمہ درج، پی آئی اے کی عمارت سیل کر دی ...
 شعبہ فنانس کے دستاویزات چوری کرنے پر مقدمہ درج، پی آئی اے کی عمارت سیل کر دی گئی، ملزمان کا ائیر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے؛صدر ائیر لیگ احمد بٹ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آ ئی اے کے ڈا ئریکٹر وجیلینس وسیم سیال نے شعبہ فنانس میں دستاویزات کی چوری کی اطلاع پر پولیس کو طلب کر لیا پی آئی اے ائیر لیگ( ن) کے عہدیداروں پر شعبہ فنانس کے سرکاری دستاویزات چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،دستاویزات کی چوری کے بعد پی آئی اے کی عمارت سیل کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ائیر لیگ کے عہدیداروں نے چھٹی کے دن دفتر کے تالے تور کر دستاویزات کو چوری کیا تھا جس پرائیر لیگ عہدیداروں اور ٹاﺅن سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ دستاویزات چوری کرنے پر ائیر لیگ( ن) کے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ائیر لیگ عہدیداروں پر 28 لاکھ کے غبن کا الزام بھی ثابت ہو چکا ہے۔ ترجمان نے چوری کرنے والوں کے نام حارث، ا سد اور وقاص بتا  ئے ہیں  جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ صدر ائیر لیگ نے کہا ہے کہ ان تینو ں  ملزمان کا ائیر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے  بلکہ  ائیر لیگ کی شکائت پر  کاروائی کی گئی ہے۔  صدر ائر لیگ احمد بٹ نے کہا کہ ملزمان کی خورد برد سے ہم نےخود ا علی حکام کو آگاہ کیا تھا کرپشن کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

مزید : لاہور


loading...