رنگین محفل سے پکڑے گئے پاکستانی کرکٹر کی شناخت ہوگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل قذافی سٹیڈیم کے قریب ایک ہوٹل سے نشے میں دھت کرکٹردودوستوں سمیت پکڑے گئے تھے اور اب اس کرکٹر کی شناخت ہوگئی ہے ، وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی سپنر رضاحسن تھے جو پہلے ہی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے دوسال کی پابندی کا سامنا کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رضاحسن کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی اور پولیس نے اُنہیں ایک قابل اعتراض پارٹی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تاہم بعدازاں اعلیٰ شخصیات کی مداخلت پر پولیس نے آدھا گھنٹہ حراست میں رکھنے کے بعد رہاکردیاتھا۔بائیس سالہ کرکٹر پر شراب نوشی اور ڈانسرز سے تعلقات کاالزام لگایاگیاتھا۔ شراب نوشی پرپاکستان میں پابندی اور قابل سزا جرم ہے ۔
یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ پنٹگولر کپ کے دوران جنوری میں پی سی بی کی طرف سے لیے جانے والے ڈوپ ٹیسٹ میں رضاحسین کا کوکین ٹیسٹ مثبت آگیاتھا جس کی وجہ سے اُنہیں دوسال کی پابندی کا سامنا ہے ۔