یمن میں باغیوں کو بہت سمجھایا، سعودی اتحادیوں نے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے انتہائی اقدام اٹھایا:امام کعبہ

یمن میں باغیوں کو بہت سمجھایا، سعودی اتحادیوں نے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ...
یمن میں باغیوں کو بہت سمجھایا، سعودی اتحادیوں نے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے انتہائی اقدام اٹھایا:امام کعبہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ الشیخ الخالد الغامدی نے کہاہے کہ یمن میں جہاں تک ممکن ہوسکا، باغیوں کو سمجھایا، باغیوں کی وجہ سے ایک فتنہ سراُٹھارہاہے، سعودی عرب اوراتحادیوں نے حرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے انتہائی اقدام اُٹھایا۔

دفاع حرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہاہے کہ سعودی عرب یمن کی صورتحال سے بے خبر نہیں رہ سکتا، یمن حرمین الشریفین کے پڑوس میں ہے ، حرمین شریفین کا تحفظ تمام مسلمانوں پر فرض ہے اور سعودی عرب اسی کے تحفظ کے لیے برسرپیکار ہے ۔

اُن کا کہناتھاکہ باغیوں نے عورتوں اور بچوں کو بے گھر کیا ،باغیوں نے جائز حکومت کیخلاف سراُٹھایاہے ، حیران تھے کہ یمن میں باغیوں کیخلاف اتنا اسلحہ کہاں سے پہنچا، مظالم ڈھانیوالے باغیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

مزید : بین الاقوامی