صحافت کے بعد ریحام خان کا شوبز میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

صحافت کے بعد ریحام خان کا شوبز میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
صحافت کے بعد ریحام خان کا شوبز میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافت کو خیرباد کہنے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کافیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی دو فلمیں بنانے جا رہی ہیں جن میں سے ایک عثمان خالد بٹ کی تحریر کی گئی رومانوی اردو فلم ہے جس کا نام 'جانم' ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کی روایات اور لوگوں کے گرد گھومتی اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے اداکارہ آرمینا خان کو پہلے ہی منتخب کرلیاگیاہے اور قوی امکان ہے کہ ریحام خان کی بنائی گئی فلم ہٹ ہوگی کیونکہ عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان اس وقت ہر ایک کی توجہ کا مرکز ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے’قومی بھابی‘ کا بھی خطاب دیا گیا ہے جس پر اُنہوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھاکہ خاتون اول توآتی جاتی رہتی ہیں لیکن نیشنل بھابھی ایک بڑااعزاز ہے ۔

مزید : اسلام آباد