300میگاواٹ پاورپلانٹ کیلئے کوئلہ کی کان پرکام شروع

300میگاواٹ پاورپلانٹ کیلئے کوئلہ کی کان پرکام شروع
300میگاواٹ پاورپلانٹ کیلئے کوئلہ کی کان پرکام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(ویب ڈیسک)تحصیل پنڈ دادنخان میں کوئلہ کی کان میں چینی انجینئروں نے کام شروع کر دیا۔سیمی میکانائزڈ کان کنی سے 6ہزار ٹن کوئلہ روزانہ حاصل ہو گا پہلے پلانٹ سے 300 میگا واٹ بجلی 2017 میں سسٹم میں آ جائے گی۔ سیکرٹری معدینات و کان کنی ڈاکٹر ارشد محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور چینی کمپنیوں کے مابین توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کیلئے بھاری سرمایہ کاری عمل میں لائی جارہی ہے۔
پنڈدادنخان میں 300 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پہلے پاور پلانٹ پر 70 بلین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ڈاکٹر ارشد محمود نے بتایا کہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے (CIVEC)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں300 میگا واٹ گنجائش کے کوئلہ سے چلنے والے پہلے پاور پلانٹ کے قیام کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبہ کی آپریشنل سائٹ پر 100 سے زائد چینی ماہرین کام کر رہے ہیں۔

مزید :

بزنس -