74 سالہ کنوارے شخص نے انٹر کا امتحان پاس کرلیا

74 سالہ کنوارے شخص نے انٹر کا امتحان پاس کرلیا
74 سالہ کنوارے شخص نے انٹر کا امتحان پاس کرلیا

  



کراچی (آئی این پی) چند ماہ قبل اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونیوالے انٹر کے ضمنی امتحان میں 74 سال کے ضعیف العمر شخص نے شرکت کی اور امتحان پاس کرلیا۔ انٹربورڈ آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران 74 سالہ امین الدین نے بتایا کہ وہ بھارت کے علاقے پٹیالہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جامعہ ستاریہ سے قرآن حفظ و درس نظامی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے میٹرک اور بعدازاں انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ امین الدین جن کے پاس اپنا گھر بھی نہیں ہے دارالعلوم میں ہی رہائش پذیر ہیں جب ان سے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ غربت کے سبب انہوں نے اب تک شادی ہی نہیں کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس